کورونا وائرس کے خدشے کے باعث شاپنگ مالز اور دکانیں بند کرنے سے کاروباری طبقے کو بھاری نقصان کا سامنا ہے مگر سعودی عرب میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے متاثرین کو ریلیف دیتے ہوئے کرایے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حائل کے معروف سرمایہ کار سعود عبد العجلان نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کے لیے ہیں‘۔
في ظل هذا التوجه المبارك والذي يهدف بحول الله وقوته حفظ صحة المواطن من الطبيعي سوف تتاثر مبيعات بعض الأنشطة من باب المسئولية الوطنية والاجتماعية
املك عقار ولله الحمد والشكر بحائل مؤجر لمستثمرين وفقهم الله سوف اعفيهم من الاجار خلال الفترة القادمة حتى إشعار اخر
حفظ الله الجميع. https://t.co/vXZwjvOlH8— سعود العجلان (@saajlan1) March 15, 2020
انہوں نے کہا ہے کہ ’ان تدابیر کے پیش نظر یہ بات فطری ہے کہ جن لوگوں کی دکانیں بند ہوئی ہیں انہیں خسارے کا سامنا ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اللہ کے فضل سے حائل میں میری چند دکانیں کرایے پر دی ہوئی ہیں، خسارے کے پیش نظر میں ان دکانداروں کے کرایے معاف کرنے کا اعلان کرتا ہوں‘۔
بعث أمير منطقة حائل صاحب السمو الملكي الأمير #عبدالعزيز_بن_سعد_بن_عبدالعزيز خطاب شكر لرجل الأعمال سعود بن عبدالرحمن العجلان لمبادرته في إعفاء المستأجرين خلال فترة التعليق. pic.twitter.com/ogF2jxjcxc
— إمارة منطقة حائل (@emara_hail) March 16, 2020