قسم کی گاڑیوں کے نیلام گھر کھلے ہوئے ہیں۔عام طور پر ان نیلام گھروں میں جمعرات کو مقامی شہری اور مقیم غیرملکی جمع ہوکر گاڑیاں خریدتے اور فروخت کرتے ہیں۔ پابندی کے دوران اس سرگرمی کی اجازت نہیں۔
مختلف شہروں میں سبزی منڈی میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کا امکان کے تحت منڈیوں میں نیلامی کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے۔
اسی طرح مختلف شہروں میں پرانے فرنیچر کی نیلامی بھی جمعرات ، جمعہ اور ہفتے کی شام کو ہوتی ہے۔ اس میں بھی سعودی اور مقیم غیر ملکی کثیر تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔ بھیڑ سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا کافی خطرہ ہوتا ہے اس لیے اس پر بھی پابندی لگادی گئی۔