Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع والا حصہ بند

مسجد الحرام کا تہ خانہ اور اس کی چھت بند کردی گئی- (فوٹو سوشل میڈیا)
مسجد الحرام اور مسجدنبوی  کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مقدس مساجد میں احتیاطی تدابیر کے تحت مسجد الحرام میں سعودی دور کی تیسری توسیع والا حصہ عارضی طورپر بند کرادیا ہے-
سبق اور اخبار 24 ویب سائٹ کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ ان دنوں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کی صحت و سلامتی کی حفاظت کے لیے پے درپے احتیاطی اقدامات کررہی ہے-
اس سے قبل مسجد الحرا م کے بڑے دروازوں کو چھوڑ کر تمام دروازے بند کرایے گئے - مسجد الحرام کا تہ خانہ اور اس کی چھت بند کردی گئی-
 دونوں مقدس مساجد کے کارکنان کی تعداد کم کردی گئی- دونوں مساجد میں ایئر کنڈیشن اور صحت بخش ہوا کی فراہمی کے نظام کو جراثیم سے پاک صاف کرنے کی مہم تیز کردی گئی-
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامات آّ ن لائن کیے جارہے ہیں- تمام دفاتر کے کارکنان اپنا کام آن لائن انجام دے رہے ہیں - حرمین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ہر ایک کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں-
مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں متعین کارکنان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: