مکہ میں مسجد الحرام کا گیٹ نمبر 100 دنیا میں سب سے بڑا دروازہ ہے۔ سعودی شہری نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
اس گیٹ کا افتتاح مسجد الحرام کی نئی توسیع کی افتتاح کے موقع پررمضان میں ہوگا۔
المدینہ اخبار اور مزمز ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اسلامی دنیا کی عظیم الشان مسجد ہے۔
مسجد الحرام کے دروازوں کی تعداد 176 ہے۔ یہ دروازے عمدہ لکڑی سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان پر پیتل کی پرت چڑھی ہوئی ہے۔
ہر دروازے پر اس کا نمبر اور رہنما روشن تختی لگی ہوئی ہے۔ سرخ رنگ کی تختی کا مطلب یہ ہے کہ مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد مکمل ہوچکی ہے۔ سبز رنگ اس بات کی علامت ہے کہ ابھی اندر جگہ خالی ہے۔
مسجد الحرام کے پانچ بڑے دروازے ہیں۔ ان میں سے ایک باب الملک عبد العزیز کہلاتا ہے۔ یہ مغربی صحن میں واقع ہے۔
دوسرا بڑا دروازہ باب الصفا کہلاتا ہے۔ یہ گیٹ نمبر 12 ہے۔ یہ سعی والے حصے کی جانب واقع ہے۔