محکمہ امن عامہ نے خبردار کیا ہے کہ کرفیو کے دوران گاڑی میں سوار تمام افراد پر جرمانہ ہوگا۔ شاہی فرمان پر عمل درآمد کا آغامملکت بھر میں کیاجارہا ہے ۔
ریاض،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرفیو کے اوقات میں جمعرات سے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئےاوقات سہہ پہر تین بجے سے صبح چھ بجے تک ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے دوبارہ تاکید کی ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جمعرات سے کرفیو کے اوقات میں توسیع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں کرفیو کے اوقات تبدیل نہیں ہونگے
Node ID: 467211 -
تین بجے سے کرفیو، وزارت داخلہ کا سکیورٹی پلان کیا ہے؟
Node ID: 467241 -
کورونا متاثرین کی تعداد 1012، تیسری ہلاکت
Node ID: 467381
محکمہ امن عامہ نے واضح کیاہے کہ اگر ممنوعہ اوقات کے دوران کوئی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی گاڑی لے کر باہر نکلا او راس کے ہمراہ دیگر افراد بھی جو گاڑی میں ہوں گے تو ایسی صورت میں کرفیو کی خلاف ورزی کا جرمانہ ڈرائیور سمیت ان تمام افراد پر ہوگا جو گاڑی میں سوار ہوں گے۔
محکمہ امن عامہ نے تاکید کی ہے کہ کرفیو کا فیصلہ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔
یاد رہے مملکت میں مہلک وبائی مرض کورونا سے بچاو کے لیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد سماجی روابط کو محدود کرنا اور لوگوں کو گھروں تک رکھنا ہے تاکہ وبائی مرض کورونا پر قابو پایا جاسکے۔