Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوڈنگ گاڑیوں کے ڈرائیور کرفیو سے مستثنی

اشیاخورونوش لے جانے پر کوئی پابندی نہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کی جانب سے کہا گیاہے کہ اشیائے خورونوش لے جانے والے ٹرک اور گاڑیاں کرفیوسے مستثنی ہوں گی۔ لوڈنگ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کرفیو پاس کی ضرورت نہیں۔
 ویب نیوز ’سبق‘ نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ کرفیو اوقات کے دوران ایسی ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کے ڈرائیور مستثنی ہون گے جو غذائی اشیاکی منتقلی کے فرائض انجام دیتے ہیں‘۔
ادارہ امن عامہ نے اشیائے خورونوش ، سبزی اور پھلوں کے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمین کو اس امرکی اطلاع دیں کہ ادارے کی جانب سے اشیاخورونوش لے جانے پر کوئی پابندی نہیں۔
بیان کے مطابق ’ڈرائیوروں کو ان شہروں میں آمدو رفت کی بھی اجازت ہو گی جن میں عام لوگوں کے آنے جانے پر پابندی ہے‘۔
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے پورے ملک میں رات کا کرفیو نافذ ہے جبکہ ریاض، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں کرفیو کا آغاز سہہ پہر 3 بجے سے ہوتا ہے جو صبح 6 بجے تک جاری رہتا ہے۔
وزارت صحت کی ہدایات پر مدینہ منورہ کے 6 علاقوں میں دوہفتے کے لیے 24 گھنٹے کا کرفیو لگایا گیا ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں رہنے والے اشیائے خورونوش یا طبی ضروریات حاصل کرنے کےلیے گھروں سے نکل سکتے ہیں۔
  نقل وحرکت انتہائی محدود ہوگی۔ ان علاقوں میں رہنےوالے دوسرے علاقے میں نہیں جاسکتے۔

شیئر: