وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے ملک بھر کے 500 سے زائد ریلوے سٹیشنز کو ضرورت پڑنے پر قرنطینہ مراکز بنانے کے اعلان کے بعد پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن نے کینٹ سٹیشن میں خصوصی ٹرین میں قرنطینہ مرکز قائم کردیا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آفیسر کینٹ سٹیشن طارق اسد کے مطابق قرنطینہ ٹرین کا قیام ریلویز کے ملازمین اور ورکرز کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں’غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار‘Node ID: 468426
-
وزیراعظم کی ’ریلیف ٹائیگر فورس‘ کیسے کام کرے گی؟Node ID: 468446
-
رائیونڈ میں لاک ڈاون، سندھ میں تبلیغی مراکز قرنطینہ میں تبدیلNode ID: 468481
وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھی میں پانچ سو سے زائد ریلوے سٹیشن ہیں جہاں پانی، واش روم اور دیگر سہولیات موجود ہیں جہاں ضرورت پڑنے پر قرنطینہ مرکز قائم کیے جاسکتے ہیں۔
ریلوے ترجمان کے مطابق کراچی میں قائم قرنطینہ ٹرین میں تین اے سی سلیپر اور دو اے سی بزنس بوگیاں ہیں، ان پانچ کوچز میں 36 لوگوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے گنجائش فراہم کی گئی ہے جس کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا جا سکتا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/March/36496/2020/000_1qa5s7.jpg)
اس موقع پہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کینٹ سٹیشن کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی آئسولیشن رومز کا مقصد کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو آئسولیشن فراہم کرنا ہے، ان رومز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کے لیے ہر ممکن سہولت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان ریلویز کا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے ایمرجنسی آئسولیشن رومز میں ڈیوٹی دے گا۔
پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر سندھ حکومت بھی ان آئسولیشن رومز کو اپنے استعمال میں لا سکتی ہے، جبکہ ضرورت کے پیشِ نظر انہیں کسی اور شہر بھی لے جایا جا سکتا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/March/36496/2020/000_1qa5ia.jpg)
کینٹ سٹیشن کے علاؤہ سکھر کے ریلوے سٹیشن پہ بھی خصوصی ٹرین کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا گیا اور اس میں تمام طبی سہولیات اور عملہ موجود ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/March/36496/2020/000_1qa67m.jpg)