نئی دہلی ....... این آئی اے کی خصوصی عدالت نے پٹھانکوٹ دہشتگرد حملے کے مبینہ ملزم مسعود اظہر اور جیش محمد کے دیگر رہنماوں کو اشتہاری قراردیدیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے 9مارچ کو پیش کیا جائے۔ موہالی میں خصوصی عدالت نے اظہر، انکے بھائی مفتی عبدالروف اصغر، شاہد لطیف اور کاشف جان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان سب کے خلاف اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے جائیں۔ یہ احکامات اس وقت دیئے گئے جب امریکہ نے اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ وہ مسعود اظہر پر پابندی لگائے جبکہ چین نے اظہر پر پابندی لگانے کی امریکی درخواست کو ویٹو کردیاتھا۔