سیکریٹری بلدیاتی کونسل محمد الزہرانی نے بتایا کہ جدہ کمشنری کے تمام شاپنگ سینٹرز کو بلدیاتی کونسلوں کے توسط سے یہ ہدایت کردی گئی ہے کہ ہر شاپنگ سینٹر اپنے یہاں کچرے کا ایک ڈبہ استعمال شدہ حفاظتی ماسک اور دستانے پھینکنے کے لیے مخصوص کردے۔
اسقتعمال شدہ ماسک اور دستانے کے لیے مخصوص ڈسٹ بنکو پہلی فرصت میں خالی کرانے کا اہتمام کیا جائے-
سیکریٹری بلدیاتی کونسل نے کہا کہ یہ پابندی نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی پالیسی کے تحت لگائی گئی ہے- کوشش یہ کی جارہی ہے کہ وائرس کے پھیلنے کے ہر امکان کاسدباب کیا جائے-
استعمال شدہ ماسک اور دستانوں سے کورونا منتقل ہوسکتا ہے-(فوٹو اخبار24)
دریں اثنا جدہ تجارتی مراکز کے صارفین نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ شہر کے تمام شاپنگ سینٹرز اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے ادارے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے والے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے جدہ میں تجارتی مراکزکے اندر اور باہر حفاظتی تدابیر کو اجاگر کرنے والی تصاویر بھی جاری کی ہیں-
ان تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ تجارتی مراکز میں گاہکوں اور کیشیئر کے درمیان پلاسٹک کی رکاوٹیں لگی ہوئی ہیں۔ گاہکوں کےدرمیان مناسب فاصلہ رکھا جارہاہے-
علاوہ ازیں تجارتی مراکز میں حفاظتی ماسک کی پابندی کی جارہی ہے- شاپنگ ٹرالیوں کو سینیٹائز کیا جارہا ہے- گاہک بھی تجارتی مراکز سے تعاون کررہے ہیں-