مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی جہاں 70 فیصدطلبہ غیر ملکی ہیں سالانہ امتحان آن لائن لینے کا اعلان کیا ہے- امتحا نات اتوار 3 رمضان 1441 ھ سے شروع ہوں گے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ اسلامی یونیورسٹی کے ماتحت داخلہ انتظامیہ نے بیان جاری کرکے امتحانات کا نظام الاوقات جاری کیا ہے۔
اس کے تحت امتحان کا پہلا پرچہ ساڑھے دس بجے صبح شروع ہوگا اور دوسرا پیپر دوپہر ایک بجے شروع کیا جائے گا- امتحان کا دوارنیہ ایک گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے-
مدینہ اسلامی یونیورسٹی کی انتظامیہ ایسے مضامین کے لیے جن کا امتحان آن لائن نہ لیا جاسکتا ہو ان کے بارے میں طلبہ کی صلاحیت کے فیصلے کا اختیار اساتذہ کو دے دیا ہے-
اساتذہ یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں میں منظور شدہ گائیڈ بک کے مطابق طلبہ کی استعداد کا فیصلہ اپنے طور پر کریں گے-