Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے 93 نئے مریض

متاثرین کی تعداد بڑھ کر1,751 ہوگئی۔(فوٹو اے ایف پی)
 کویت میں ہفتے کو کورونا وائرس کے ریکارڈ 93 مریض سامنے آئے پیں۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر1,751 ہوگئی۔
کویتی وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک بنگلہ دیشی کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
وزیر صحت نے بتایا بائیس افراد صحت یاب  ہوئے ہیں ، شفایاب ہونے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ کویت میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے کرفیو نافذ ہے جبکہ عوامی اجتماعات پر تا حکم ثانی پابندی عائد ہے۔
مراکش میں بھی ہفتے کو 106نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی کل تعداد دو ہزار 670 ہوگئی۔
مراکشی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سترہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ہسپتال سے فارغ ہونے والوں کی تعداد298 ہوگئی جبکہ اب تک 137 اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: