Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا متاثرین کے لیے خصوصی بریسلٹ

کویت میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ساڑھے 17 سو ہے (فوٹو:اے ایف پی)
کویت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی کلائی میں کڑا یا بریسلٹ پہنایا جائے گا۔
روزنامہ عرب ٹائمز نے کویتی محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بریسلٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آیا بیرون ملک سے واپس آنے والے کویتی کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں یا نہیں۔
رواں ماہ کے اوائل میں بحرینی حکام نے ان افراد کو الیکٹرونک ٹیگس لگوائے تھے جن کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ 
اس عمل کا مقصد یہ تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد آئسولیشن کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔
دوسری طرف کویت کے وزیر خارجہ احمد نصر المحمد الصباح نے اپنے جاپانی اور امریکی ہم منصبوں سے کورونا وائرس سے متعلق معاملات پر بات چیت کی ہے۔
جاپان اور امریکہ نے کویت کے لیے اپنی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔
کویت میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1,751 ہے جبکہ چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں