’امارات میں مریضوں کی مجموعی تعداد 6781 ہوگئی ہے جبکہ 98 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
امارات میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی ایک دن کی تعداد میں ریکارڈ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 479 نئے مریضوں کی تصدیق جبکہ 4 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
دوسری طرف کویت میں آج اتوار کو 164 نئے کیسز کا سامنے آئے ہیں، یہ بھی یومیہ بنیادوں پر سامنے آنے والے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6781 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اس لیے ہوا ہے کہ وزارت رہائشیوں کا عام معائنہ کر رہی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’طبی عملے نے اب تک 23 ہزار افراد کا عام شاہراہوں، بازاروں اور محلوں میں جاکر معائنہ کیا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’98 نئے مریض کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں جنہیں قرنطینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن 4 مریضوں کی وفات ہوئی ہے ان میں سے ایک خلیجی ریاست کا شہری ہے جبکہ 3 ایشیائی ہیں، سب کو پہلے سے متعدد صحت مسائل کا سامنا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اب تک شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1286 ہے‘۔
ادھر کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے اضافے کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1915 ہوگئی ہے‘۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور مریض چل بسا ہے جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 7 ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 6 کویتی شہری ہیں جبکہ 97 انڈین، 13 بنگلہ دیشی، 8 پاکستانی اور باقی دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔