Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل سٹورز میں آن لائن ادائیگی کے لیے نئی ڈیڈ لائن

اس کا مقصد سعودیوں کے نام پر غیرملکیوں کے کاروبار کا پتہ لگانا ہے- فوٹو سوشل میڈیا
سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے انسداد پر مامور قومی ادارے نے کہا ہے کہ تمام جنرل سٹورز (بقالے) اور اشیائے خوراک کے مراکز 10 مئی تک آن لائن ادائیگی کا مسئلہ حل کریں-

آن لائن ادائیگی سے کاروبار کا سارا ریکارڈ سامنے آجائے گا- فوٹو: سوشل میڈیا

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے رواج کی بیخ کنی کے لیے قومی مہم چلائے ہوئے ہے-
اس مقصد کے لیے حکومت نے خصوصی قومی ادارہ قائم کیاہے جسے سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے-
عام طور پر جنرل سٹورز (بقالے) اور کھانے پینے کی اشیا کا کاروبار کرنے والے مراکزپرغیرملکی چھائے ہوئے ہیں اور مقامی شہری انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں-
اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے طے کیا گیا ہے کہ جنرل سٹورز (بقالے) اور خوراک کے مراکز سارا لین دین آن لائن  کریں تاکہ کاروبار کے حقائق ریکارڈ پر آسکیں اور ایسے غیرملکیوں اور سعودیوں کے خلاف قانونی بنیاد پر کارروائی کی جا سکے جو اس غیرقانونی کام میں ملوث ہیں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: