ٹیسٹ کا سلسلہ تیز کرنے پر متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا (فوٹو: واس)
سعودی محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں نے مکہ شہر کی کچی آبادیوں اورغیر منظم طریقے سے آباد محلوں میں کورونا وائرس کی سکرینینگ اور کورونا کے فیلڈ ایکٹیو ٹیسٹ میں تیزی پیدا کر دی ہے-
فیلڈ ٹیموں نے بڑی مستعدی سے کے غیر منظم محلوں میں فیلڈ ٹیسٹنگ مہم غیرمعمولی طریقے سے چلائی ہوئی ہے-
اخبار 24 کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 'مکہ شہر کے تمام محلوں میں وبا کی ناکہ بندی کے لیے پیشگی اقدام کے طور پر زبردست فیلڈ ٹیسٹنگ مہم چلائی جا رہی ہے-'
فیلڈ ٹیموں نے غیر ملکی کارکنان کی اجتماعی رہائشوں اور متعد غیر منظم محلوں میں فیلڈ ٹیسٹنگ کا اہتمام شروع کر دیا ہے-'