لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت کورونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون کے موقعے پر پاکستان کے مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔
پاکستانی صحافی اور اینکر عاصمہ شیرازی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مولانا طارق جمیل کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا ہے جس میں مولانا طارق جمیل میڈیا کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
'رمضان میں مساجد کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے'Node ID: 474036
مولانا طارق جمیل نے کہا ’ان اینکر کے سامنے معافی مانگ کر ایک بات کر رہا ہوں، ایک بہت بڑے چینل کے مالک نے مجھ سے کہا کہ کوئی نصحیت کریں تو میں کہا کہ چینل سے جھوٹ ختم کریں تو ان کا کہنا تھا کہ چینل ختم ہو سکتا ہے، جھوٹ نہیں ختم ہو سکتا۔ یہ صرف پاکستان کی بات نہیں بلکہ پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔‘
#MaulanaTariqJamil pic.twitter.com/Tzl7oTr9sr
— Asma Shirazi (@asmashirazi) April 23, 2020
اس وقت ہیش ٹیگ مولانا طارق جمیل ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ مولانا طارق جمیل کے بیان کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔
صحافی اجمل جامی نے ٹویٹ کیا کہ مولانا طارق جميل کا پاکستانی میڈیا کے توسط سے جاری ٹیلی تھون کے ذریعے اہم پیغام۔
" پاکستان سمیت پوری دنيا کا ميڈيا جھوٹا ہے۔۔۔"
مولانا طارق جميل کا پاکستانی میڈیا کے توسط سے جاری ٹیلی تھون کے ذریعے اہم پیغام۔۔— Ajmal Jami (@ajmaljami) April 23, 2020
صحافی ناجیہ اشعر نے ٹویٹ کیا کہ میڈیا کے ذریعے سے ایک پیغام دیا گیا کہ تمام میڈیا جھوٹا ہے۔
All the media are liars! A message given through the media. #PMIKEhsasTelethon
— Najia Ashar (@najiaashar) April 23, 2020