پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 742 نئے کیسز آئے ہیں جبکہ 15 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 'پاکستان میں وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 224 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کل متاثرین 10 ہزار 513 ہیں جن میں سے دو ہزار 337 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں 60 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔'
ہلاکتوں میں صوبہ خیبرپختونخوا پہلے نمبر پر ہے جہاں 83 افراد کی موت ہوئی، سندھ میں 69 اور پنجاب میں 58 افراد وبا سے لقمہ اجل بنے۔ بلوچستان میں آٹھ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تین، تین افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد چار ہزار 590 ہے جبکہ سندھ دوسرا بڑا متاثرہ صوبہ ہے جہاں کل تین ہزار 373 افراد میں کورونا مثبت آیا۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 453 ہے جبکہ بلوچستان میں 552 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات اور عمان سے 768 پاکستانی قیدیوں کی واپسیNode ID: 473816
-
’شیر پاکستان‘ کو بھی کورونا وائرس نگل گیاNode ID: 473846
-
'غلطی ہوگئی': انڈین یوٹیوب چینل پاکستانی گانے چرانے پر بندNode ID: 473861