احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ،حائل میں دو میڈیکل کمپلکس سیل
احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ،حائل میں دو میڈیکل کمپلکس سیل
اتوار 26 اپریل 2020 19:41
کورونا سے بچاؤ کے ضوابط کی خلاف ورزیاں کی تھیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں محکمہ صحت نےحائل میں نئےکورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اورمقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نہ کرنے پر دو میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی وارڈ سربمہر کردیے.
سبق اور اخبار 24 کے مطابق محکمہ صحت حائل نے کہا کہ تفتیشی ٹیمیں میڈیکل کمپلیکس کے تفتیشی دورے پر تھیں- انسپکٹرز نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضوابط کی خلاف ورزیاں دیکھ کر دونوں میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی وارڈز بند کرادیے.
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں’ ہیلتھ سینٹرز، کلینکس اورمیڈیکل کمپلیکس کو حفظان صحت کے ضوابط کی مکمل پابندی کرنا ہوگی.
محکمہ صحت حائل نے 27 مارچ کو نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے والی تدابیر کی پابندی نہ کرنے پر ایک نجی ہسپتال کا ایمرجنسی وارڈ سربمہر کرادیا تھا.