Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'امدادی سامان اسلام آباد پہنچانے پر شکریہ'

14 میٹرک ٹن طبی اور غذائی امداد سے پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد الزعابی نے اپنے ملک کی طرف سے طبی اور غذائی امداد کی تیسری کھیپ پاکستان پہنچنے پر اماراتی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون میں بین الاقوامی ترقیاتی شعبے کی ٹیم کا خصوصی شکریہ جو متحدہ عرب امارات سے دنیا تک طبی اور انسانی امداد کی فراہمی کیلئے انتھک کوشش کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے دنیا بھر میں طبی وامدادی سامان پہنچانے والے اماراتی نوجوانوں کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں اماراتی نوجوانوں پر فخر ہے جو مادر وطن کا قیمتی اثاثہ اور دائمی سرچشمہ ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جانے والی طبی اورغذائی امداد کی تیسری کھیپ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اتحاد ائیرویز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئی تھی۔
اماراتی خبر رساں ایجنسی وام  کے مطابق 14 میٹرک ٹن طبی اور غذائی امداد سے پاکستان میں کورونا وائرس سے نمنٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مدد ملے گی۔
یہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کام کرنے والے لگ بھگ سات ہزار میڈیکل پروفیشنلز کے لیے مددگار ہوگی۔
 

شیئر: