Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا میں معروف’ سموسہ مارکیٹ‘ کیوں بند ہے؟

مارکیٹ رمضان شاپنگ کا روایتی مرکز بنی ہوئی تھی.(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں عسیر ریجن کے شہر ابہا کے المشھد محلے میں اس سال رمضان کے دوران ’سموسہ مارکیٹ‘ بند پڑی ہوئی ہے.
پندرہ برس قبل کھلنے والی یہ مارکیٹ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی تفریح گاہ اور رمضان شاپنگ کا روایتی مرکز بنی ہوئی تھی.
العربیہ نیٹ کے مطابق عسیر ریجن سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے جب کہ ابہا کا المشھد محلہ شہر کے شمال میں پڑتا ہے. سموسہ مارکیٹ دس ہزار میٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی تھی.

عسیر میونسپلٹی نے کورونا کے باعث مارکیٹ کو سبزی منڈی میں تبدیل کردیا ہے.(فوٹو العربیہ)

عسیر ریجن اور اطراف کے باشندے رمضان شاپنگ کے لیے سموسہ مارکیٹ کےعادی ہوگئے تھے. یہ لوگ گھریلو لوازمات اور کھانے پینے کی اشیا اسی مارکیٹ سے خریدا کرتے تھے.
یہ مارکیٹ رشتہ داروں اور احباب کے میل ملاپ کا مرکز بھی بنی ہوئی تھی. سب لوگ یہا ں آتے گھومتے پھرتے اور ایک دوسرے سے ملتے ملاتے تھے.کورونا کی وبا کی وجہ سے حفاظتی اقدام کےتحت اسے بند کر دیا گیا ہے.
سموسہ مارکیٹ میں  تقریبا دوسو سٹال لگتے تھے. 5 ہزار صارفین اپنی رمضان شاپنگ یہاں سے کرتے تھے. روزانہ تین گھنٹے کے لیے کھلا کرتی تھی. یہاں کے سارے دکاندار سعودی تھے جن میں خواتین بھی شامل تھیں.
عسیر میونسپلٹی نے اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے سموسہ مارکیٹ پھل و سبزی منڈی میں تبدیل کردیا ہے.
  میونسپلٹی کے اعلی عہدیدار محمد العاوی نے بتایا کہ پھل اور سبزی منڈی میں پندرہ دکانیں کھلوائی گئی ہیں. یہاں روزانہ  20 ٹن کے لگ بھگ سبزیاں اور پھل فروخت ہورہے ہیں.
دکاندار میونسپلٹی کے ضابطوں کی پابندی کرتے ہوئے حفاظتی ماسک اور دستانے استعمال کررہے ہیں جبکہ پھل اور سبزیاں خریدنے کے لیے آنے والے سماجی فاصلہ رکھ کر شاپنگ کررہے ہیں.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: