Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے لیے پاکستان نہیں جا سکا تو آن لائن نکاح کرلیا

کمشنری صبیا میں رہائش پذیر محمد عمران فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر پاکستان نہیں جا سکا- (فوٹو سبق)
کورونا بحران سے متاثر ہونے والوں میں سعودی عرب کی کمشنری صبیا میں رہائش پذیر پاکستانی شہری محمد عمران بھی شامل ہوگیا ہے۔
محمد عمران کئی ماہ قبل شادی کا پروگرام بنا چکا تھا- نکاح اور رخصتی کی تاریخ مقرر ہوچکی تھی- 
شادی کے لیے سعودی عرب سے پاکستان جانے والا تھا لیکن کورونا بحران نے اس کا سارا پروگرام الٹ دیا۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا بحران کے پھیلنے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کی وجہ سے محمد عمران سفر نہیں کرسکا-
اس اطلاع سے پاکستان میں مقیم اس کے اعزہ اور سسرالی رشتہ دار مایوس ہوئے-
محمد عمران نے سعودی عرب میں موجود اپنے دوستوں اور پاکستان میں اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں سے صلاح مشورے کے بعد آن لائن نکاح کا فیصلہ کر لیا-
 اس کے سعودی دوست محمد الکعبی  نے بتایا کہ نکاح کا پروگرام ترتیب دیا گیا اور طے پایا تھا کہ میں نکاح کا گواہ بنوں گا لیکن میں بروقت پہنچ نہ سکا اور ایک پاکستانی دوست نے میری جگہ لے لی-  ’اس کے بعد ویڈیو لنک پر نکاح کی تقریب انجام پاگئی-‘
الکعبی کا کہناہے کہ اب محمد عمران اس لمحے کا شدت سے منتظر ہے جب بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ختم ہو اور وہ پہلی فرصت میں وطن جاکر شادی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کرے۔
صبیا میں مقیم پاکبانوں نے  محمد عمران کو ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے نکاح کی مبارکباد دی۔ ہر ایک نے آرزو ظاہر کی کہ جلد ازجلد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ختم ہو اور ان کا دوست وطن جاسکے-

شیئر: