مہلک وائرس کورونا نے جہاں دنیا بھر میں موت اور لاک ڈاؤن سے لوگوں کو خوفزدہ کیا ہے وہیں دلچسپ واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں-
عراق میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے- اسی کے ساتھ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرانے والے ادارے انسانی بنیادوں پر شہریوں کے خواب بھی شرمندہ تعبیر کرا رہے ہیں-
الشرق الاوسط کے مطابق 23 سالہ عراقی نوجوان احمد خالد الکعبی کی شادی کی تاریخ مقررتھی ۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ بھی اس کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے سے نہ روک سکا-
الکعبی نے النجف شہر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے سامنے اپنا مسئلہ رکھا- جنہوں نے اس سے مدد کا وعدہ کر لیا-
النجف پولیس کے اہلکار باراتی بن گئے۔ دولہا کی گاڑی کو اپنے حصار میں لیا- دلہن کے گھر تک بارات پولیس بینڈ کے ساتھ پہنچی- تقریب میں صرف 6 افراد کو شریک کیا گیا-
الکعبی کا خواب تھا کہ اس کی شادی دھوم دھام سے ہو- تقریب میں تمام رشتہ دار اور دوست احباب شریک ہوں لیکن کورونا کے پھیلاؤ نے اس کے خواب کے دائرے کو محدود کر دیا-
شادی مقررہ وقت پر ہوئی لیکن اس میں رشتہ دار اور دوست احباب شریک نہ ہوسکے-
دلہن رقیہ رحیم کا کہنا ہے کہ اگر پولیس تعاون نہ کرتی تو مقررہ وقت پر ہماری شادی نہیں ہوسکتی تھی-
مزید پڑھیں
-
بحرین: شادی میں دولہے کی انوکھی پابندیNode ID: 461766
النجف عراقی شہر ہے جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے- عراق میں جتنے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں ان میں سے بیس فیصد کا تعلق النجف سے ہے-
عراق میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1352 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 4 اموات بھی ہوچکی ہیں- صحت یاب افراد کی تعداد 640 ہے-