Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آئندہ مرحلے میں صحت یاب افراد کی تعداد بڑھے گی‘

بدھ کو 1352 افراد صحت یاب ہوئے ہیں.(فوٹو سبق)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والا مرحلہ امید افزا ہوگا. متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی اور شفا پانے والوں کی تعداد میںاضافہ ہوگا.
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نےنئے کورونا وائرس کی نئی صورتحال پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے مرحلے میں صحت پانے والوں کی تعداد زیادہ جبکہ متاثرین کی تعداد کم ہوگی.
یادرہے کہ منگل کو نئے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ریکارڈ 1595 رہی جبکہ بدھ کو 1352 افراد صحت یاب ہوئے ہیں.

کورونا ٹیسٹ کی سہولت ’موعد ‘ کے ذریعے مہیا کی جارہی ہے.(فوٹو سبق)

اب تک چھ ہزار783 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں. مریض شفا یاب ہوئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ رہی ہے.
دریں اثناوزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت صحت مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ازخود پیشقدمی کرکے کورونا ٹیسٹ کرانے کی سہولت فراہم کیے ہوئے ہے.
ترجمان کے مطابق  مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے بڑے  پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت ’موعد ایپلی کیشن‘ کے ذریعے مہیا کی جارہی ہے.  
ایسے لوگوں کو جو لیباریٹری ٹیسٹ کرانے کے خواہشمند ہوتے ہیں انہیں باقاعدہ تاریخ اور وقت دیا جاتا ہے.یہ سہولت ان لوگوں کے لیے ہے جن میں کورونا کی علامتیں نہیں ہوتیں.

رضاکارانہ کورونا ٹیسٹ  اپنی مرضی پر ہے یہ لازمی نہیں ہے.(فوٹو سبق)

ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ رضاکارانہ کورونا ٹیسٹ اپنی مرضی پر ہے یہ لازمی نہیں ہے.
اگر کسی شخص کو ’موعد ایپلی کیشن‘ کے ذریعے ٹیسٹ کی تاریخ، وقت اور جگہ  بتا دی گئی ہو تو اسے حق ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر لیباریٹری جاکر اپنا ٹیسٹ کرالے.اگر اس کا ارادہ بدل گیا ہو تو وہ اس سے کسی دوسرے شخص کو فائدہ اٹھانے کا موقع دے سکتا ہے.
وزارت صحت کے ترجمان نے واضح کیاکہ یہ ٹیسٹ محفوظ ہے اس میں کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں.
 

شیئر: