Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'یقین ہے کہ ہمایوں سعید بھی اداکاری سیکھ جائیں گے'

ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے مشہور ترین اداکاروں میں ہوتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
لاک ڈاؤن یں گھروں تک محصور پاکستانی فنکار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی مختلف سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر رہے ہیں جبکہ کچھ فنکار انسٹاگرام پر لائیو سیشنز کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں ہین۔ یہ لائیو سیشنز گھروں میں محصور سوشل میڈیا صارفین کے لیے بھی انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہیں۔
کچھ دن قبل پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ 'اگر آپ فنکاروں کو بیکار سمجھتے ہیں تو ذرا قرنطینہ کو موسیقی، کتابوں، نظموں، فلموں اور پینٹنگ کے بغیر گزار کر دکھائیں'۔
مشہور اداکار اور ہدایت کار واسع چوہدری نے اپنے انسٹاگرام پر لائیو شیشن کیا جس میں وہ اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ ہیں۔ اس لائیو سیشن کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شئیر کی جا رہی ہے۔

لائیو سیشن کے دوران نعمان اعجاز نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں کل رات سوشل میڈیا پر کچھ مواد تلاش کر رہا تھا تو اُسی دوران ہمایوں سعید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آگیا جسے دیکھ کر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ وقت کے ساتھ لوگ بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں لیکن ہمایوں ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا ہے ’مجھے یقین ہے ایک دن ہمایوں سعید بھی حادثاتی طور پر اداکاری سیکھ جائیں گے۔‘
ویڈیو میں واسع چوہدری ان کی باتوں پر ہنستے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔
نعمان اعجاز کی ان طنزیہ باتوں کو زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کے طور پر ہی لیا ہے۔
ہمایوں سعید کی اداکاری پر بات کرنے پر نعمان اعجاز کے کچھ مداح اُن کو سراہ رہے ہیں تو کچھ ان سے ناخوش ہیں۔
ٹوئٹر صارف دعا خان نے لکھا کہ 'صحیح کہا اگر اداکاری کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہمایوں سعید بس معمولی اداکار ہیں۔'

انسٹاگرام پر عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ 'لگتا ہے نعمان اعجاز ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی سے حسد کر رہے ہیں۔'

احمد مجتبی نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اب نعمان اعجاز کا بائیکاٹ نہ کر دینا۔‘

اس کے علاوہ واسع چوہدری نے نعمان اعجاز سے عدنان صدیقی  کے حوالے سے بھی سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ ’اگر اللّہ پاک نے اِس عُمر میں عدنان صدیقی کو مقبولیت اور ترقی کی نعمت سے نوازا ہے تو میرا اندازہ ہے کہ ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔
ٹوئٹر صارف ٹینا شینا نے لکھا کہ 'نعمان سر آپ نے صحیح کہا کہ ہمایوں کو اداکاری آتی نہیں بس ایسے ہی اداکار بن گئے ہیں جبکہ عدنان صدیقی پھر ٹیلنٹڈ ہیں۔

 

شیئر: