سعودی محکمہ صحت کے حکام نے ریاض کے تیرہ ہوٹلوں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے۔ یہ اقدام نیو کورونا وائرس (covid19) کے سدباب کے لیے کیا گیا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے سعودی شہریو ں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔
ریاض کے جن تیرہ پوٹلوں کو قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا ہے تمام فائیو اورسیون سٹارہوٹل ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام نے ان ہوٹلوں میں کلینکس قائم کیے ہوئے ہیں۔ چوبیس گھنٹے طبی عملہ ان ہوٹلوں میں رکھے گئے افراد کی صحت نگرانی کررہا ہے۔

وزارت صحت کے عہدیدارو ں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا سے متاثرہ مقامات سے سعودی شہریوں کو اندرون ملک لایا جاتا ہے تو انہیں بھی 14 دن کے لیے انہی قرنطینہ ہوٹلوں میں رکھا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سقعوی عرب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 344 ہوگئی ہے۔
سعودی حکومت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے ہے۔