Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گدھے نے ساتھی کیلئے دروازہ کھول دیا

روم ..... گدھے نے اپنے ساتھی کیلئے دروازہ کھول دیا۔شمالی اٹلی کے شہر میں گدھے ایک باڑے میں بند کئے گئے تھے۔ ان میں سے ایک گدھا باڑے سے بھاگ جانا چاہتا تھا لیکن دروازے کی جگہ ایک شہتیر لگا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ وہاں سے نکل نہ سکا۔ قریب ہی اس کا ’’دوست‘‘ بھی کھڑا تھا جس نے یہ سارا ماجرہ دیکھا اور پھر اس شہیر کودانتوں سے ہٹا کر اس کیلئے نکلنے کی جگہ بنادی۔اس سارے واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر آجکل وائرل ہوگئی ہے۔ گدھے کی ذہانت کے بارے میں ایسی وڈیوز پہلے بھی جاری ہوچکی ہیں۔ فا رم کے مالک نے اسی گدھے کوشتہیر کھولتے ہوئے پچھلے ماہ بھی دیکھا تھا۔ اپنے ساتھی کا مسئلہ حل کرنے والا گدھا ان دنوں سوشل میڈیا میں’’ اسٹار‘‘ بنا ہوا ہے۔باڑ کے رکھوالوں کا کہناہے کہ سارے گدھے ہی اسے بیحد چاہتے ہیں۔ وڈیو پر تبصرہ کرنے والے بھی کم نہیں ۔ ایک نے تحریر کیا کہ گدھا انتہائی ذہین اور وفادار جانور ہے۔ اگر آپ اسکے ساتھ تشدد کرتے ہیں تو وہ ہٹ دھرم بن جاتا ہے اورحملہ بھی کرسکتا ہے۔ ایک اورنے لکھا کہ گدھا آپ کے خیالوں سے زیادہ ہوشیار ہے او راسکی یادداشت بھی انتہائی بہترین ہے۔

شیئر: