Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل سمارٹ واچ پر ’کارڈیو ہارٹ ایپ‘

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے منظوری دی ہے.(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں ایپل کمپنی پہلی مرتبہ اپنے صارفین کو فورجی اور فائیو جی سمارٹ واچ پر ’کارڈیو ہارٹ ایپ‘ کے ذریعے  بلڈ پریشر، وزن اور ای سی جی دریافت کرنے کی سہولت فراہم کرے گی.
الشرق الاوسط کے مطابق امریکی کمپنی ایپل کا کہناہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایس ایف ڈی اے) نے نئی سروس کی منظوری دی ہے.
یااد رہے کہ سعودی عرب میں کلاس ٹو اے کے میڈیکل آلات کی مارکیٹنگ ( ایس ایف ڈی اے) کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی. فورجی اور فائیو جی واچز پر کارڈیو ہارٹ ایپ اسی پابندی کے دائرے میں آتی ہے.
ایپل ککمنپی کے مطابق ای سی جی اور دل کی حرکت بگڑنے کی اطلاع دینے والی سہولتیں ’آئی او ایس 13.5‘ اور ’واچ اوایس 6.2.5 سسٹمز اپ ڈیٹ کرکے مہیا ہوں گی. 

معلوم ہوسکے گا کہ  دل کی دھڑکن درست ہے یا نہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)

اس سہولت کی مدد سے صارفین اپنے ہاتھ سے بندھی گھڑی سے اپنا ای سی جی کرسکیں گے.
اس سے صارف کو معلوم ہوسکے گا کہ اس کے دل کی دھڑکن درست ہے یا نہیں.
ڈاکٹروں کو یہ رپورٹ صارف کی صحت حالت بہتر طریقے سے جاننے میں معاون ثابت ہوتی ہے.
دل کی دھڑکن بگڑنے کی اطلاع دینے والی سہولت نئے ماڈل والی یا فرسٹ جی والی واچز میں مہیا ہوگی. دل کی دھڑکن بگڑنے کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ برین ہیمرج کی صورت میں برآمد ہوتا ہے.

شیئر: