Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردوں میں ماسک کا استعمال کم کیوں؟

اگرچہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ ’نئے کورونا وائرس‘ جس کا سائنسی نام ’کووڈ 19 ‘ ہے کا شکار ہونے والے مردوں کی تعداد خواتین سے کافی زیادہ ہے اس کے باوجود بیشتر ممالک میں مردوں کی بڑی تعداد ماسک استعمال کرنے سے کتراتی ہے. 
مردوں میں طبی ماسک کے استعمال کے حوالے سے امریکی تحقیق کے مطابق اس کی وجہ احساس شرمندگی یا استعمال سے ہونے والی پریشانی ہے. سعودی عرب کے میگزین الرجل نے موجودہ کورونا وائرس کے حوالے سے طبی ماسک کے استعمال پر اپنے مضمون میں امریکی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بیشتر مرد عوامی مقامات پر ماسک پہننے سے اجتناب کرتے ہیں اس کی وجہ مردوں کا ماسک استعمال کرنے پر احساس شرمندگی کا عنصر نمایاں ہے‘.

 


بیشتر ممالک میں مردوں کی بڑی تعداد ماسک استعمال کرنے سے کتراتی ہے: فوٹو پکسابے

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں جہاں ماسک استعمال نہ کرنے پر حکومت کی جانب سے کسی قسم کا سزا نافذ نہیں کی گئی وہاں زیادہ ترمرد ماسک استعمال نہیں کرتے اس کی وجہ مردوں میں اس کا استعمال معیوب سمجھنا ہے یا بعض مرد ماسک استعمال کرکے احساس شرمندگی میں مبتلا ہوجاتے ہیں.
 
مزید پڑھیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دنوں جبکہ کورونا کی وبا نے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لیپیٹ میں لے رکھا ہے مردوں کو چاہیے کہ وہ مقررہ احتیاطی تدابیر کا خیال کرتے ہوئے ماسک استعمال کریں.
اس میں انہیں کسی قسم کی پریشانی یا شرمندگی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ ماسک کا استعمال احتیاطی تدابیر کی وجہ سے ہے اور انہیں اختیار کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونا چاہیے.
خاص کر جبکہ دنیا میں 3 لاکھ کے قریب افراد اس وبا کے ہاتھوں لقہ اجل کا شکار اور 46 لاکھ سے زائد متاثرہیں.

شیئر: