Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد

دہلی سمیت کئی شہروں کے لیے داخلی پروازوں کا آغاز ہوگیا(فوٹو اے ایف پی)
انڈیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے. گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا سات ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک یومیہ کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے.
روئٹرزکے مطابق پیر کو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد انڈیا ، ایران کو پیچھے چھوڑ کر کورونا سے متاثر دس بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے.
مرکزی صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 6977 نئے کیسزسامنے آئے. متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار845 تک پہنچ گئی.

گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا سات ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں(فوٹو اے ایف پی)

اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 77 ہزار سے زیادہ ہے.گزشتہ 24 گھنٹوں میں 154 افراد کی اموات سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار21 ہو گئی ہے.
بیان کے مطابق مزید 3280 مر یض صحت یاب بھی ہوئے ہیں. صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 57 ہزار721ہو گئی ہے.
دریں اثنا دہلی سمیت کئی شہروں کے لیے داخلی پروازوں کا آغاز ہوگیا تاہم دہلی اور ممبئی سمیت کئی ائیر پورٹس پر کنفیوژن دیکھنے میں آئی.بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کردی گئیں.
این ٹی ٹی وی کے مطابق مسافروں نے شکایت کی ہے کہ انہیں ائیر لائنز کی طرف سے پروازوں کی منسوخی کے بارے میں نہیں بتایا گیا.

 

شیئر: