Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینس کی رونقیں بحال

کورونا وائرس سے نظام زندگی شدید متاثر ہونے کے بعد اٹلی میں ایک مرتبہ پھر حالات معمول پر آنا شروع ہو رہے ہیں۔
کورونا وائرس پر بتدریج قابو پانے کے بعد سے اٹلی کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا شرع کر دی ہے اور ملنے جلنے پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اٹلی کے مشہور سیاحتی مقام وینس کی رونقیں بھی آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں۔ 

اٹلی کا شمالی شہر وینس رنگ برنگی کشتیوں کی سواری کے لیے مشہور ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران بند کر دی گئی تھیں۔

وینس میں مخصوص کشتیوں اور روایتی گنڈولوں کی سواری ایک عام مشغلہ ہے جس سے ایک مرتبہ پھر شہری لطف اندوز ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

وینس کی گرینڈ کنال پر شہریوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد گنڈولوں کی مرمت کا کام بھی ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد گرینڈ کینال پر واقع کیفے بھی کھول دیے گئے ہیں۔
وینس کی گرینڈ کینال شہریوں کے لیے تفریح کا مخصوص مقام ہے۔

کورونا سے پہلے سینٹ مارک کا کلیسا اور اس کے ساتھ تعمیر کردہ محل کے مقام پر سیاحوں کی خوب رونق رہتی تھی۔

 سینٹ مارک سکوائر کی رونقیں آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں۔ 

شیئر: