Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سے خصوصی پرواز، مزید 255 پاکستانیوں کی واپسی

پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے مسافروں کو رخصت کیا (فوٹو: اردونیوز)
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پی کے 8792  ہفتے کو جدہ سے اسلام آباد پہنچ  گئی۔
 ہفتے کی صبح  ساڑھے نو بجے روانہ ہونے والی اس پرواز کے ذریعے مزید 255 مسافر سعودی عرب سے پاکستان گئے ہیں۔
قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔

جمعرات کو پی آئی اے کی پرواز جدہ سے فیصل آباد گئی تھی (فوٹو: اردونیوز)

 یاد رہے کہ جمعرات کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 8764 جدہ سے فیصل آباد گئی تھی۔ اس پرواز کے ذریعے 147 پاکستاانی واپس گئے تھے۔
حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیےخصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ جدہ سے ساتویں پرواز تھی۔ اب تک 1450 مسافروں کو پاکستان بھیجا جا چکا ہے۔

جدہ سے اب تک 1450 مسافروں کو بھیجا جا چکا ہے (فوٹو: اردونیوز)

ریاض  اور دمام سے بھی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض میں سفارتخانہ پاکستان اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ، پی آئی اے کے عملے کے تعاون سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا ان کا خروج نہائی لگا تھا اور وہ سفری پابندیوں کے باعث یہاں پھنس گئے تھے۔

شیئر: