اندرون ملک پروازوں کے لیے 5 سٹیشنوں کا اضافہ
’پروازوں کی اجازت ملنے کے بعد سٹیشنوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں‘ ( بشکریہ : مکہ)
محکمہ شہری ہوا بازی نے اندرون ملک پروازوں کے لیے مزید 5 سٹیشنوں کو شامل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ نے کہا ہے کہ ’اندرون ملک جن سٹیشنوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں شرورہ، بیشہ، طائف، ینبع اور قیصومہ شامل ہیں۔‘
محکمے نے بتایا ہے کہ ’اندرون ملک پروازوں کی اجازت ملنے کے بعد مرحلہ وار سٹیشنوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔‘
’مسافر اور عملے کی سلامتی کے لیے تمام ہوائی اڈوں اور طیاروں میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔‘
’وزارت صحت کے تعاون سے تمام ہوائی کمپنیوں کو طے شدہ ضوابط پر عمل در آمد کروایا جا رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ فضائی سفر انتہائی محفوظ ہو۔‘