Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ملزمان نے 15 گاڑیوں کی چوری کا اعتراف کیا ہے۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے کاریں چوری کرنے والا پانچ رکنی گروہ گرفتار کیا ہے۔
ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کے مختلف محلوں سے گاڑیاں چوری کرنے والے ایک پانچ رکنی گروہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق التویجری نے بتایا کہ گروہ میں تین سعودی شہری اور دو مقیم مصری ہیں۔ یہ عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے ریاض کے مختلف محلوں سے 15 گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
التویجری نے بتایا کہ مسروقہ کاریں بازیاب کرکے مالکان کے حوالے کردی گئیں جبکہ واردات میں ملوث عناصر کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ ان دنوں دیگر ایام کے مقابلے میں سعودی پولیس ملک کے ہر صوبے، ہر شہر اور ہر قصبے میں انتہائی چوکس ہے۔ غیرقانونی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔

ان دنوں واردات کرنے والوں کی گرفتاری ریکارڈ وقت میں ہو رہی ہے۔ (فوٹو: عاجل)

عام دنوں کے مقابلے میں ان دنوں واردات کرنے والوں کی گرفتاری ریکارڈ وقت میں ہو رہی ہے۔
دریں اثنا قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ قصیم پولیس نے نو سعودی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور نشہ آور اشیا برآمد کرلیں۔ ملزمان عمر کے تیسرے اور پانچویں عشرے میں ہیں۔

شیئر: