Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوری کی وراداتوں میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار

تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کی جا رہی تھیں۔ 
 ریاض پولیس کے ترجمان شاکر بن سلیمان التویجری ے مطابق سترہ لاکھ ریال کی چوری کی وارداتیں کرنے والا ایک غیر ملکی گروہ گرفتار کرلیا گیا۔
سبق ویب کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ریاض میں گوداموں تجارتی اداروں اورکمپنیوں کے صدر دفاتر نے شکایات درج کرائی تھیں کہ بیرونی تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کی جا رہی ہیں۔ 
ریاض پولیس نے واردات کرنے والوں کی نشاندہی اور ان تک رسائی کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔

۔پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار وارداتیں کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
 چوروں کا گروہ پانچ مصری  باشندوں  پر مشتمل تھا۔ دوران تفتیش گروہ نے بیالیس وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب تک سترہ لاکھ ریال سے زیادہ مالیت کا سامان چوری کرچکے ہیں۔پولیس نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
ریاض پولیس نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینا ن دلایاکہ وہ بے خوف وخطر زندگی گزاریں۔ سیکیورٹی اہلکار امن سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں تک رسائی کی صلاحیت رکھتے ہیں جو شخص بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: