سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ترجمان تیسیر المفرج نے کہا ہے کہ حفاظتی ماسک بڑی تعداد میں جون کے آخر تک سعودی عرب کی تمام مارکیٹوں میں مہیا ہوں گے-
’فی الوقت فارمیسیاں عارضی طور پر کم تعداد میں حفاظتی ماسک فروخت کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں-‘
مزید پڑھیں
-
دکانوں میں حفاظتی ماسک کی قلتNode ID: 465211
-
ماسک کے سرکاری نرخ کیا ہیں؟Node ID: 465706
-
غیر ملکی درزی ماسک مفت تقسیم کرنے لگےNode ID: 483286
سبق ویب سائٹ کے مطابق المفرج کا کہنا تھا کہ فارمیسیاں مقررہ پالیسی کے مطابق کم تعداد میں حفاظتی ماسک فروخت کررہی ہیں- دو ہفتے تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا- اس کے بعد گاہکوں کو جتنے حفاظتی ماسک درکار ہوں گے فراہم کیے جائیں گے-
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ترجمان نےبتایا کہ وزارت صحت، سکیورٹی ادارے اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی مملکت بھر میں مہم چلائے ہوئے ہے کہ کسی کو بھی ماسک پر اجارہ داری کا موقع نہ دیا جائے-
’کوشش یہ بھی ہے کہ حفاظتی ماسک سعودی اسٹینڈرڈ کے عین مطابق ہوں- فیلڈ تفتیشی ٹیمیں اس امر کو یقینی بنانے کے لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہیں-‘
سپیشلسٹ ٹیموں کو 14 روز کے دوران 14300 سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں-
ٹیموں نے حفاظتی ماسک کے حوالے سے ملنے والی شکایات میں سے 75 فیصد نمٹا دی ہیں باقی 25 فیصد کے حوالے سے کارروائی جاری ہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں