Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی ذہانت سے کورونا متاثرین کا سراغ

دبئی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے ٹیکسیوں کے اندر مصنوعی ذہانت سے لیس سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی وام نے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی  (آر ٹی اے) متعارف کروا رہی ہے اور اس کی مدد سے ٹیکسیوں میں سماجی فاصلے کے قیام اور ماسک پہننے کی پابندی کی ویڈیو کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔
آر ٹی اے میں کارپوریٹ ٹیکنالوجی سپورٹ سروسز کے شعبہ سمارٹ سروسز کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر احمد محبوب نے کہا ہے کہ ’مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی اور اس ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد اسے تمام گاڑیوں میں لگایا جائے گا۔‘

ٹیکسیوں کو ویڈیو کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا (فوٹو: وام)

یہ ٹیکنالوجی روزانہ دو لاکھ گھنٹوں کی ویڈیوز پراسیس کرنے کی اہلیت رکھتی ہے جس سے ملازمین کے وقت کی بچت ہوگی۔
 

شیئر: