Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

90 ہزارمریض کورونا سے صحت یاب

 وائرس سے شفا یاب افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منگل کو مزید ایک ہزار 650  افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ مہلک وائرس سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد نواسی ہزار543 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 44 فیصد مریضوں کی عمریں 31 سے 60 برس کے درمیان ہیں۔ 20 برس سے کم عمر مریض چار فیصد کے لگ بھگ ہیں- تیرہ فیصد ایسے ہیں جن کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں اور 39 فیصد ساٹھ برس سے زیادہ عمر کے ہیں۔
وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ کمسن بچوں سے لے کر معمر افراد تک سب کے سب کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان نے ایک بار پھر تاکید کی کہ بزرگ افراد خاص طور پر گھروں سے نکلتے وقت حفاظتی تدابیر کی پابندی زیادہ کریں۔ ماسک لگائے بغیر نہ نکلیں۔ ہاتھ بار بار دھوئیں۔
دریں اثنا کنگ عبدالعزیزیونیورسٹی کے ماتحت فیکلٹی آف میڈیسن میں ذیابیطس کے کنسلٹنٹ پروفیسرعبدالمعین آغا نے ذیابیطس کے مریضوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دیسی طریقے اپنانے سے گریز کریں۔

وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ کمسن بچوں سے لے کر معمر افراد تک سب کے سب کورونا وائرس کی زد میں ہیں(فوٹو سبق)

 انہوں نے کہا کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بعض جڑی بوٹیوں کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے۔ ذیابیطس کے مریض حقیقت کو مدنظر رکھیں کہ کوئی بھی جڑی بوٹی ذیابیطس کے مریضوں کے مدافعتی نظام کو مضبوط نہیں بناسکتی۔ بہتر ہوگا کہ وہ صحت بخش کھانے  استعمال کریں۔ انسولین اور مقررہ ادویہ کی پابندی کریں۔

شیئر: