Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: افواہوں سے کیسے بچیں

سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بارے میں افواہوں اور بے بنیاد اطلاعات پر کان نہ دھریں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق تمام معتبر معلومات اور صحیح اعداد و شمار ’عش بصحۃ‘ ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
وزارت صحت نے ’صحت مند زندگی گزاریے‘ کے عنوان سے سپیشل ویب سائٹ قائم کی ہے جس پر کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین معلومات، مشورے اور اعداد و شمار جاری کیے جا رہے ہیں۔
وزارت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویب سائٹ کے علاوہ ٹوئٹر، انسٹا گرام، یوٹیوب، ٹیلیگرام اور اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی معلومات مہیا کی ہیں۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق افواہوں، سازشوں کے نظریات اور مغالطہ آمیز معلومات خود وبا سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔

وزارت صحت نے افواہیں اور بے بنیاد اطلاعات نظر انداز کرنے کا کہا ہے۔ (فوٹو سبق)

عالمی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرین اور معتبر میڈیکل اداروں سے رابطے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مختلف معاشروں میں  وبا کے بارے میں بے بنیاد رپورٹیں، دعوے اور معلومات خوفناک طریقے سے پھیلی ہوئی ہیں۔
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بے شمار غلط باتیں کی جارہی ہیں جن کی وجہ سے لاکھوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

شیئر: