Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا فرانسیسی صدر اور شاہ مراکش سے رابطہ

شاہ مراکش کا گذشتہ دنوں دل کے عارضے پر کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ (فوٹو: واس)
سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر اور مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے شاہ مراکش کی خیریت دریافت کی اور اور ان کے لیے دعائے صحت کی ہے۔
دوسری طرف شاہ مراکش نے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ مراکش کا گذشتہ دنوں دل کے عارضے پر کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ 

دریں اثنا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانول میکرون نے بین الاقوامی اورعلاقائی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور فرانس کے باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد مسائل پر ٹیلیفونک رابطے کے دوران بات چیت کی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں