’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 مریض ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو کورونا کے 4757 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 145991 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2253 مریض شفایاب ہوئے ہیں یوں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 93915 ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت کے مطابق ہلاک شدگان کی کل تعداد 1139 ہوگئی ہے جبکہ 1877 مریضوں کی حالت نازک ہے جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق آج بھی کووڈ 19 کے سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ریاض میں ہوئی جہاں مرض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 442 رہی جبکہ مکہ مکرمہ 399 ، جدہ میں 300، القطیف 218 ، مدینہ منورہ 191، دمام 179 ، الھفوف میں تعداد 174 ہے۔
الخبر میں 162 ، بریدہ 129، المبرز 128، الظہران 113، الدرعیہ 102 ، خمیس مشیط 100 اور ابھا میں 99 میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد سامنے آئی۔