Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہائی نگہداشت شعبے میں 2199 بستروں کا اضافہ

’اتنے مختصر وقت میں بستروں کا اضافہ کارنامہ ہے جسے وزارت صحت نے انجام دیا ہے۔‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت نے سعودی عرب کے مختلف ہستپالوں کے آئی سی یو میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دو ہزار ایک سو 99 بستروں کا اضافہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد اور اس کا شکار ہونے والے افراد کو بہترین معیار کی طبی خدمات کی فراہمی کے لیے آئی سی یو کے شعبے کو بڑھا دیا گیا ہے۔‘
’صحت کے شعبے میں اتنے مختصر وقت میں بستروں کا اضافہ کارنامہ ہے جسے وزارت صحت نے انجام دیا ہے۔‘
وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر طریف الاعمی نے کہا ہے کہ ’نئے بستر آئی سی یو کے شعبے میں 25 فیصد اضافہ ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے ہیں ان کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا کوئی خواہشمند نہیں لیکن وزارت نے مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں۔‘

شیئر: