Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں کے لیے گروپ لیڈرشپ پروگرام

ملک میں پانچ برسوں کے دوران ریکارڈ اصلاحات ہوئی ہیں (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرعواد العواد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حالیہ پانچ برسوں کے دوران کی جانے والی اصلاحات نے گذشتہ 50 برس کے سارے ریکارڈز توڑ دیے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بیرون ملک وطن عزیز کی نمائندگی اور متعدد شعبوں میں انہیں باصلاحیت بنانے کے لیے گروپ لیڈرشپ پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے- نوجوانوں کو انسانی حقوق کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹرعواد العواد نے ’سلام‘ منصوبے کے تحت نوجوانوں سے آن لائن ملاقاتیں کیں(فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر عواد العواد نے مزید کہا کہ میرے خیال سے سعودی عرب کی ساکھ  کا معاملہ بے حد اہم ہے۔ اس پر مستقل بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ سعودی عرب ان دنوں زندگی کے تمام شعبوں میں صحیح معنوں میں ترقی کر رہا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ مملکت بھر میں اصلاحات کا عمل چوبیس گھنٹے جاری ہے۔ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران جتنی اصلاحات ہوئی ہیں ایسی پچاس برس  میں دیکھنے میں نہیں آئیں۔ ثقافت اور سماجی پابندیوں سے متعلق اصلاحات سب سے اہم ہیں۔
ڈاکٹر عواد العواد نے ’سلام‘  منصوبے کے تحت انوجوانوں سے آن لائن ملاقاتیں کیں۔ یہ اپنی نوعیت کا تیسرا بین الاقوامی پروگرام تھا۔ اس کا عنوان ’سعودی عرب کی روشن تصویر کو اجاگر کرنے میں ہیومن رائٹس کمیشن کا کردار‘ تھا۔

شیئر: