Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میونسپلٹی کے 2487 تفتیشی دورے

میونسپلٹی نے کہا ہے کہ قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر 742 دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
مدینہ میونسپلٹی نے گزشتہ ہفتے مارکیٹوں میں 2487 تفتیشی دورے کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اور ضوابط کی خلاف ورزی پر 742 دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔‘
’37 خلاف ورزیاں صحت کے تدابیر سےمتعلق تھیں، 91 دکانوں کو بند کردیا گیا ہے، 225 دکانوں میں فروخت ہونے والی غذائی اشیا کے نمونے لیے گئے، 18 مقامات پر ماحولیاتی خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں جبکہ 42 مقامات کی سینیٹائزنگ ہوئی ہے۔‘
’میونسپلٹی نے 427 صفائی کے لیے دورے کیے ہیں جن میں 7100 لیٹر جراثیم کش مواد کا استعمال ہوا ہے۔‘
’اس عرصے کے دوران 31324 ٹن گھریلو کوڑا اٹھایا گیا جبکہ 11081 مکعب میٹر ملبہ صاف کیا گیا ہے۔‘

شیئر: