ایک دن میں چار ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے (فوٹو: سوشل میڈیا)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 207 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مملکت میں کووڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 13 ہزار 716 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک اس وبائی مرض سے ایک ہزار 9 سو 68 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
ویب نیوز سبق نے سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ ایک دن میں چار ہزار 398 افراد نے اس مرض کو شکست دی جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے ایک لاکھ 49 ہزار 634 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق مملکت کے مختلف شہروں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے سب سے زیادہ مریض قطیف میں سامنے آئے جہاں 437 افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ خمیس مشیط میں 364، ریاض 330، دمام 293، طائف 279، الھفوف 242، جدہ 209، المبرز 171، مکہ 147، نجران 133، تبوک 101، حفر الباطن 70، الخبر69، ابھا 65، حائل 65، الجبیل 64، مدینہ 59، ظھران 59، بریدہ 53، بیشہ 52، صفوی 46، النماص 45، وادی الدواسر 38، عنیزہ 37، سکاکا اور ابوعریش میں 30، 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مملکت کے 25 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک رہی جبکہ 20 شہروں میں دو، دو اور 8 شہروں میں تین، تین افراد کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو رہا۔ دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد 4 سے 30 کے درمیان رہی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 62 ہزار 114 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جن کی حالت بہتر ہے جبکہ ایک ہزار 968 مریضوں کو ان کی تشویش ناک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کورونا کے حوالے سے حکومتی سطح پر احتیاطی تدابیر جاری ہیں جبکہ عوام کو مقررہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایات کی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی آگاہی پیغامات مختلف زبانوں میں ارسال کیے جارہے ہیں تاکہ لوگ خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکیں ۔