Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمے کے مریض کورونا سے بچاؤ کے لیے کیا کریں؟

دمے کے مریض زیادہ سے زیادہ نیند لیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت صحت نے دمے کے مریضوں کو متعدی امراض اور کورونا وائرس سے بچانے کے لیے  6 مشورے دے دیے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے دمے کے مریضوں کے لیے آگہی پیغام  میں مندرجہ ذیل چھ مشورے دیے ہیں-
ہاتھ پابندی سے دھوتے اور سینیٹائز کرتے رہیں
 کسی کا نجی سامان  استعمال نہ کیا جائے
سیال اشیا زیادہ سے زیادہ استعمال کی جائیں
ہر سال انفلوائنز ویکسین کا اہتمام کریں
جسم کو آرام پہنچائیں اور بھرپور نیند لیں

دمے کے مریض تمباکو نوشی سے گریز کریں(فوٹو، سوشل میڈیا)

سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں
وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ سگریٹ نوش متعدی مرض زیادہ تیزی سے پکڑ لیتے ہیں جبکہ ان کے یہاں بیماری کی علامتیں شدت اختیار کرلیتی ہیں-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متعدی امراض میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے دوچار ہونے کی صورت میں زیادہ مشکل  میں ہوتے ہیں-

شیئر: