موبائل سم فروخت کرنے والے غیرملکی گرفتار
جمعہ 17 جولائی 2020 21:22
ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے غیر قانونی طور پر موبائل سم کا کاروبار کرنے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ بنگلہ دیشی کارکن سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے نام سے انہیں بتائے بغیر موبائل سم حاصل کرکے فروخت کررہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ لوگ ریاض کے محلے البطحا میں کھلونوں کی ایک دکان سے اپنا کام کر رہے تھے۔
بیان میں مزیدکہا گیاا کہ دونوں کے قبضے سے 5 ہزار 244 سم، 3 ری چارجر اور 14 موبائل و نقدی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمانکو حراست میں لے کر قانونی کارراوئی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔