دنیا کے دو بڑے نام البرٹ آئن سٹائن اور چارلی چیپلن، جو آج بھی اپنے کام کی وجہ سے مشہور ہیں، 90 برس پہلے آپس میں ملے تو ایک دوسرے کے دوست بن گئے۔
ایک سائنسدان اور کامیڈین کے درمیان ملاقات میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ 1931 میں خاموش فلمیں بنتی تھیں اور کامیڈین چارلی چیپلن لوگوں میں بہت مقبول تھے۔
آئن سٹائن نے چارلی چیپلن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے آپ کی جو چیز سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے وہ یہ کہ آپ ایک لفظ بھی نہیں بولتے مگر دنیا پھر بھی سب کچھ سمجھ جاتی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
'یہ عدنان سمیع خان ہیں یا چارلی چیپلن؟'Node ID: 476326
-
ریسلنگ سٹار جان سینا بھی ایشوریا رائے کے مداحNode ID: 493346
-
سلمان خان کی کھیتی باڑی پر تنقید کیوں؟Node ID: 493761
اس کے جواب میں چارلی چیپلن نے کہا کہ ’سچ ہے۔ لیکن آپ کی قدر و منزلت مجھ سے بھی زیادہ ہے۔ جب آپ بولتے ہیں تو آپ کے ایک لفظ کی سمجھ نہیں آتی مگر پوری دنیا پھر بھی آپ کی تعریف کرتی ہے۔‘
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نوبل پرائز کمیٹی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں چارلی چیپلن اور آئن سٹائن کے درمیان ہونے والی ملاقات کا احوال بیان کیا ہے۔
نوبل پرائز کمیٹی کی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’ہالی وڈ میں صرف چارلی چیپلن ہی واحد فنکار تھے جن کے ساتھ آئن سٹائن ملاقات کرنا چاہتے تھے۔‘
اس طرح سنہ 1931 میں لاس اینجلس میں ایک فلم ’سٹی لائٹس‘ کے پریمیئر کے دوران دونوں کی ملاقات ہوئی جو دوستی میں بدل گئی۔
