حج موسم میں 3500 صفائی کارکن مسجد الحرام کو معطر، سینیٹائز اور صاف ستھرا رکھنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق حرم مکی کے شعبہ انتظامی امور کے سیکریٹری محمد الجابری نے بتایا کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ حرم شریف کے قالینوں کو صاف کرنے اور انہیں کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کےلیے ایک ادارہ قائم کیا ہے-
مسجد الحرام ، اس کے خارجی صحنوں، اداروں کی روزانہ دس مرتبہ صفائی کی جارہی ہے- 3500 کارکن جن میں خواتین بھی شامل ہیں اعلی درجے کی خوشبو سے مسجد الحرام کو معطر کررہے ہیں- یہ خوشبو خاص طور پر حرم شریف کے لیے حاصل کی گئی ہے-
علاوہ ازیں اول درجے کے سینیٹائزر اور بہت عمدہ قسم کا جراثیم کش ادویات بھی استعمال کی جارہی ہیں-
الجاابری کا کہنا ہے کہ حرم شریف کو دھونے کے لیے روزانہ 54 ہزار لٹر جراثیم کش مادہ استعمال کیا جارہا ہے- حرم شریف کو دھونے کے لیے 95 مشینیں استعمال کی جارہی ہیں- 2400 لٹر سینیٹائز کرنے والا مادہ استعمال ہورہا ہے-
مزید پڑھیں
-
غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل کیا گیا
Node ID: 476796 -
حرم مکی میں عام افراد کے داخلے پر پابندی برقرار
Node ID: 488026
نو سو لٹر مادہ ہاتھوں سے سینیٹائز کرنے میں خرچ ہورہا ہے- 1050 لٹر خوشبویات معطر کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہیں-