’محدود حج کے باوجود 40 ہزار اہلکار عازمین کی خدمت پر مامور‘
’محدود حج کے باوجود 40 ہزار اہلکار عازمین کی خدمت پر مامور‘
بدھ 29 جولائی 2020 11:05
’حج کے دوران فرائض انجام دینے والے تمام محکموں کے اہلکاروں کی مناسب تعداد رکھی گئی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
گورنر مکہ مکرمہ اور حج کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ اس سال محدود حج کے باوجود 40 ہزار اہلکار عازمین کی خدمت پر مامور ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے ایم بی سی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’حج کے دوران فرائض انجام دینے والے تمام محکموں کے اہلکاروں کی مناسب تعداد رکھی گئی ہے‘۔
’حج کے دوران کسی کو کورونا لاحق ہوگیا تو اس کے لیے مشاعر مقدسہ میں ہی قرنطینہ مراکز قائم کیے گیے ہیں‘۔
’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں قائم ہسپتالوں میں 3 ہزار بستروں کی گنجائش ہے جہاں طبی عملے کی تعداد 15 ہزار ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’منی میں عازمین کی رہائش کے لیے نئے منصوبے میں 60 ہزار افراد کے لیے گنجائش ہے، اس کا ایک حصہ اس سال استعمال کیا جائے گا‘۔
’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں قائم ہسپتالوں میں 3 ہزار بستروں کی گنجائش ہے جہاں طبی عملے کی تعداد 15 ہزار ہے‘ ( ٹوئٹر)
’حج وعمرہ زائرین کے لیے خصوصی ایئرپورٹ کا منصوبہ ہے جو مکہ مکرمہ کے الفیصلیہ محلے میں قائم کیا جائے گا‘۔
’یہ میدان عرفات سے قریب ہوگا اور انتظامی طور پر جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ کے تحت ہوگا‘۔