Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'ترکی عرب ملکوں کے معاملات میں مداخلت نہ کرے'

لیبیا میں گزشتہ کئی برسوں سے خانہ جنگی کی صورتحال ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
متحدہ عرب امارات نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ عرب ملکوں کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور نے سنیچر کو ترک وزیر دفاع کے لیبیا کے حوالے سے دیے گئے بیان پر تنقید کی۔
عرب نیوز کے مطابق ترک ذرائع ابلاغ نے وزیر دفاع کا ایسا بیان نشر کیا تھا جس میں لیبیا کے معاملے پر متحدہ عرب امارات کے طرز عمل پر تنقید کی گئی تھی۔

 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، مصر اور روس لیبیا کے مشرق میں کمانڈر خلیفہ حفتر کے حامی ہیں جن کے جنگجو عالمی طور پر تسلیم کردہ لیبیا کی حکومت کی افواج سے لڑ رہے ہیں۔
ترک حکومت نے گزشتہ کچھ عرصے سے تریپولی میں قائم لیبیا کی حکومت کی مدد بڑھائی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'موجودہ عہد میں نوآبادیاتی ذہن کی کوئی گنجائش نہیں اور تعلقات دھمکیوں کے ذریعے استوار نہیں کیے جا سکتے۔'

شیئر: